31 views
تہجد کی کتنی رکعات ضروری ہیں؟
(۷۰)سوال: کیا نماز تہجد میں آٹھ ہی رکعت ضروری ہیں یا کم پڑھ لے تو بھی نماز تہجد ادا ہو جائے گی؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالکریم، شاہجہانپوری
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: آںحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چوں کہ اکثر تہجد میں آٹھ رکعت پڑھی ہیں،اور تین رکعت وتر پڑھی ہیں؛ اس لیے فقہائے احناف نے آٹھ رکعت پر مواظبت کو مستحب قرار دیا ہے اور گنجائش نہ ہو، تو چار رکعت بھی کافی ہیں اس سے تہجد کا ثواب مل جائے گا۔(۱)

(۱) وصلاۃ اللیل وأقلہا … قال ویصلی ما سہل علیہ ولو رکعتین، والسنۃ فیہا ثمان رکعات بأربع تسلیمات۔ (الحصکفي، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الوتر والنوافل، مطلب في صلاۃ اللیل‘‘: ج ۲، ص:۶۸، ۶۶۷،زکریا دیوبند)
فینبغي القول بأن أقل التہجد رکعتان، و أوسطہ أربع وأکثرہ ثمان۔ (ابن عابدین، رد المحتار ’’باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۴۶۸، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص406

answered Jan 31 by Darul Ifta
...