16 views
رات میں ایک سلام کے ساتھ کتنے نوافل پڑھ سکتا ہے؟
(۸۰)سوال: رات میں ایک سلام کے ساتھ آدمی کتنی رکعتیں نوافل پڑھ سکتا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: جمیل احمد قاسمی
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: رات میں ایک سلام سے آٹھ رکعت تک پڑھنے کی اجازت ہے مگر حضرات صاحبینؒ کے نزدیک رات میں بھی دو دو رکعت ایک سلام سے پڑھنا افضل ہے۔(۱)

(۱) وتکرہ الزیادۃ علی أربع في نفل النہار، وعلی ثمان لیلاً بتسلیمۃ، لأنہ لم یرد، والأفضل فیہما الرباع بتسلیمۃ وقالا: في اللیل المثنی أفضل، قیل وبہ یفتی۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص:۴۵۵، زکریا دیوبند)
وکرہ الزیادۃ علی أربع في نوافل النہار، وعلی ثمان لیلاً بتسلیمۃ واحدۃ، والأفضل فیہما رباع۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب التاسع في النوافل‘‘: ج ۱، ص: ۱۷۲، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص415

answered Jan 31 by Darul Ifta
...