35 views
فجر کے وقت اور خطبہ جمعہ سے قبل تحیۃ المسجد پڑھنا کیسا ہے؟
(۱۰۹)سوال: عموماً لوگ تحیۃ المسجد تو پڑھتے نہیں ہیں؛ لیکن اگر کچھ لوگ پڑھنا چاہیں تو کیا وہ فجر کی نماز سے پہلے اور خطبہ جمعہ کے وقت تحیۃ المسجد پڑھ سکتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شفیع الدین، سہارنپور
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صبح صادق کے بعد صرف فجر کی دو سنت مؤکدہ پڑھ سکتے ہیں فجر کی نماز سے قبل اور نماز کے بعد نفل نماز مکروہ ہے۔
’’ویکرہ التنفل بعد طلوع الفجر بأکثر من سنۃ قبل أداء الفرض لقولہ صلی اللہ جمیع الوقت مشغولاً بالفرض حکماً ولذا تخفف قرائۃ سنۃ الفجر‘‘(۱)

(۱) حسن بن عمار، مراقي الفلاح، ص: ۱۰۱۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص439

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...