33 views
السلام علیکم ۔   عالم ارواح، عالم دنیا، عالم برزخ، عالم آخرت۔۔ موت، قبر، حشر، میزان، پل صراط، حوض کوثر، عرش کا سایہ، نامہءاعمال، حساب و کتاب، شفاعت، جنت، جہنم۔۔۔ آخرت کی ہر منزل میں کام آنے والے اعمال کے بارے میں تفصیل کے ساتھ کوئی اچھی کتاب ہو تو مشورہ دیجئے۔ تاکہ آخرت کی تیاری کرنے میں آسانی ہو۔
asked Feb 8 in متفرقات by azhad1

1 Answer

Ref. No. 1829

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دنیا وآخرت کی تمام منزلوں میں کام آنے والے اعمال کی رہنمائی کے لئے قرآن کریم اور حدیث پاک  کو مضبوطی سے تھامئے، ان کو پڑھئے، سمجھئے اور ان  کے مطابق زندگی گزارئے۔ اسی کے ساتھ اس موضوع سے متعلق دیگر اردو کتابوں کا پڑھنا بھی مفید ہوگا۔ ذیل میں چند کتابوں کے نام درج کئے جاتے ہیں، حسب سہولت ان کا مطالعہ کیجئے۔ (1) مرنے کے بعد کیا ہوگا؟:مؤلفہ مولانامحمد  عاشق الہی بلندشہری۔ (2) جنت کا آسان راستہ: مؤلفہ مولانا محمد رفیع عثمانی صاحب (3) قبر کی پہلی رات: مؤلفہ صوفی محمداسماعیل صاحب (4)  عقائد اسلام: مولانا ادریس کاندھلوی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 8 by Darul Ifta
...