436 views
بیوی سے ہمبستری کے ایام ممنوعہ کون کون ہیں نیزحالت نفاس میں ہمبستری کیا جائز ہے
asked Jan 9, 2019 in آداب و اخلاق by کوثر علی قاسمی

1 Answer

Ref. No. 

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ایام حیض میں بیوی سے جماع کرنا ناجائز اورحرام ہے،  حیض کے ایام دس دن ہوتے ہیں ، اگر کسی عورت کو دس دن سے زیادہ  خون آئے تو اس کو حیض کا خون نہیں بلکہ استحاضہ کا خون کہاجاتا ہے، حیض کے ایام گزرنے کے بعد گرچہ خون جاری ہو بیوی سے ہمبستری کرنا جائز ہے۔ اسی طرح حالت نفاس میں بھی بیوی سے ہمبستری جائز نہیں ہے اور نفاس کی  اکثرمدت  چالیس دن ہے، بچہ کی ولادت کے بعد جب بھی خون آنا بند ہوجائے، شوہر و بیوی مل سکتے ہیں۔  اور اگر چالیس دن بعد بھی خون بند نہ ہوا تو چونکہ نفاس کی اکثر مدت گزرگئی ہے اور ایام ممنوعہ ختم ہوگئے لہذا  اب(۴۰دن بعد ) ہمبستری جائز ہوگی۔  

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 15, 2019 by Darul Ifta
...