210 views
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام تمباکو نوشی بیڑی اور سگریٹ کے سلسلہ میں کہ شریعت میں انکا استعمال کیسا ہے
کیا ان چیزوں کے استعمال سے وضو ٹوٹ جائے گا
کیا تمباکو یا پان کھاتے ہوئے یا کھانے کے بعد بنا کلی کئے قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں
asked Jun 11, 2019 in آداب و اخلاق by i.a.shirazi

1 Answer

Ref. No. 40/1060

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ اشیاء کا استعمال مکروہ ہے، البتہ ان سے وضو نہیں ٹوٹے گا، اسی طرح تمباکو وغیرہ کھا کر قرآن کی تلاوت بھی مکروہ ہے۔ تلاوت سے قبل منھ کی بدبو زائل کرلینی چاہئے۔

۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 30, 2019 by Darul Ifta
...