217 views
رمضان کے اخیر عشرہ میں اعتکاف کرنے والا شخص کیا
جمعہ کے دن غسل مسنون کر سکتا ہے
کیونکہ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ اعتکاف مسنون میں غسل مسنون سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے
مدلل جواب مطلوب ہے
asked Jun 11, 2019 in اعتکاف by i.a.shirazi

1 Answer

Ref. No. 40/1058

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غسل مسنون کے لئے بھی نکلنے کی  اجازت نہیں ہے ، اگر غسل مسنون کے لئے مسجد سے نکل کرباہر جائے گا تو اعتکاف فاسد ہوجائے گا، البتہ اگر قضائے حاجت  کے لئے جائے اور غسل بھی جلدی سے کرکے آجائے تو اس کی گنجائش ہے۔ اس میں غسل بھی ہوجائے گا اور اعتکاف بھی باقی  رہے گا۔ (حرم علیہ ای علی المعتکف الخروج الا لحاجۃ الانسان طبیعیۃ کبول و غائط وغسل لو احتلم ولایمکنہ الاغتسال فی المسجد (الدر مع الرد 30/435) ولو خرج من المسجد ساعۃ بغیرعذر فسد اعتکافہ عند ابی حنیفۃ (ھدایہ 1/294))۔

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 30, 2019 by Darul Ifta
...