السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ھیں حضرات مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلوں میں
(۱)دائمی اوقات الصلاۃ کس کلنڈر سے بنایاجاۓ۔؟؟؟
(۲) محترم محمد انس صاحب دھلی کی کتاب دائمی اوقات الصلوٰة پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے اپنے شہروں کے اوقات الصلوٰة مرتب کرنا درست ہوگا یا نہیں؟
(۳) اس کتاب(محترم محمد انس) میں صبح صادق ۱۸ اٹھارہ ڈگری پر ہے جبکہ دیگر اکابر ین نے صبح صادق ۱۵ پندرہ ڈگری پر لکھی ہے اکابر علمائے دیوبند صبح صادق کے سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟
(۴) کلنڈر کس اعتبار سے مرتب کئے جائیں اٹھارہ ڈگری پر یا پندرہ ڈگری پر فتویٰ کس پر ہے ؟
(۵) کسی شہر کے کلنڈر کا ٹائم اس شہر کے کتنی دوری تک کار آمد ہوگا ۔؟ بینوا توجروا
امید ہے کہ جواب دیکر بیحد ممنون و مشکور ہوں گے فقط والسلام
سید عبدالرحیم قاسمی خادم دارالقضا امارت شرعیہ وجےواڑہ آندھرا پردیش