224 views
باسمہ تعالیٰ
عرض ہے کہ بچہ ڈاڑھی جو ہونٹ کے نیچے ہوتا ہے کتابوں میں اور خود دارالعلوم کے فتاویٰ میں ڈاڑھی کا ہی جز کہا ہے
لیکن بہت سے معتمد علمائے کرام کا عمل اس کے خلاف ہے اس سلسلے میں ایسی رہنمائی فرما دیں جو دلائل کی روشنی میں ہو اور تشفی بخش ہو
والسلام علیکم
محمد أسرار الحق
مشرقی چمپارن بہار
asked May 5, 2020 in زیب و زینت و حجاب by Md M Haque

1 Answer

Ref. No. 892/41-18B

الجواب وباللہ التوفیق      

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ یہ بال بھی داڑھی کے حکم میں ہے، اور اس کا رکھنا واجب ہے۔ جو لوگ اپنا عمل اس کے خلاف رکھتے ہیں وہ بدعت کے مرتکب ہیں۔ 

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ وَهْبٍ أَبِى جُحَيْفَةَ السُّوَائِىِّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِىَّ - صلى الله عليه وسلم - وَرَأَيْتُ بَيَاضًا مِنْ تَحْتِ شَفَتِهِ السُّفْلَى الْعَنْفَقَةَ. (فیض الباری 4/434) نتف الفنبكين بدعة وهما جانبا العنفقة وهي شعر الشفة السفلى۔ (الدرالمختار 6/407)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 9, 2020 by Darul Ifta
...