378 views
عورتوں کا مصنوعی انگوٹھی پہننا کیسا عمل ہے؟
asked May 8, 2020 in زیب و زینت و حجاب by Abdul Hannan

1 Answer

Ref. No. 897/41-

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بشرط صحت سوال خواتین کے لئے ہر قسم کے زیورات کا استعمال درست ہے سوائے انگوٹھی کے۔ انگوٹھی اور دیگر زیورات میں نص کی وجہ سے فرق ہے۔ انگوٹھی کے متعلق احادیث میں صراحت ہے کہ سونے اور چاندی کے علاوہ نہ ہو، لہذا خواتین کے لئے صرف سونے اور چاندی کی انگوٹھی جائز ہے اور مَردوں کے لئے صرف چاندی کی۔ سونے اور چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی استعمال کرنے  پر احادیث میں سخت وعید آئی ہے؛ اسے جہنمیوں کا زیور قراردیا ہے۔

عن عبدِ الله بنِ بُريدة عن أبيه: أن رجلاً جاء إلى النبيِّ -صلَّى الله عليه وسلم- وعليه خاتِمٌ من شَبَهٍ، فقال له: "ما لي أجِدُ مِنْكَ رِيحَ الأصنامِ؟ " فطرحه، ثم جاء وعليه خاتِمٌ من حديدٍ، فقال: "ما لي أرى عليكَ حِليةَ أهلِ النارِ؟ " فطرحَهَ، فقال: يا رسولَ الله - صلَّى الله عليه وسلم -، مِن أيِّ شيءٍ أتَّخِذُه؟ قال: اتَّخِذْهُ من وَرِقٍ، ولا تُتِمَّهُ مِثقالاً" (سنن ابی داؤد 6/281)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 11, 2020 by Darul Ifta
...