اگرآپ نےحج کے تمام ارکان ادا کرلئے اور طواف وداع نہیں کیا ،چونکہ طواف وداع واجب ہے، اور واجب کے چھوٹنے سے دم واجب ہوتا ہے۔ لیکن آپ چونکہ حج کے تمام ارکان ادا کرکے مکمل طور پر احرام سے نکل چکے ہیں، آپ کی بیوی آپ پر حرام نہیں رہے گی۔
نوٹ: اگر کوئی مکہ سے روانگی سے قبل طواف وداع نہ کرسکے، لیکن طواف زیارت کے بعد نفل طواف کیا ہو تو نفلی طواف ، طواف وداع کے قائم مقام ہوگا۔ اور دم اس پر واجب نہیں ہوگا۔ کیا یہ صحیح ہے؟