183 views
اگرآپ نےحج کے تمام ارکان ادا کرلئے اور طواف وداع نہیں کیا ،چونکہ طواف وداع واجب ہے،  اور واجب کے چھوٹنے سے دم واجب ہوتا ہے۔ لیکن آپ چونکہ  حج  کے تمام ارکان ادا کرکے  مکمل طور پر احرام سے نکل چکے ہیں، آپ کی بیوی آپ پر حرام نہیں رہے گی۔
نوٹ: اگر کوئی مکہ سے روانگی سے قبل طواف وداع نہ کرسکے، لیکن طواف زیارت کے بعد نفل طواف  کیا ہو تو نفلی طواف ، طواف وداع کے قائم مقام ہوگا۔ اور دم اس پر واجب نہیں ہوگا۔ کیا یہ صحیح ہے؟
asked Jul 14, 2020 in حج و عمرہ by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1015/41-169

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   طوافِ زیارت کے بعد نفلی طواف سے بھی طواف وداع ادا ہو جاتا ہے، اور دم واجب نہیں ہوتا ہے ۔لیکن اگر طواف زیارت کے بعد  نہ تو طواف وداع کیا اور نہ ہی کوئی طواف ایسا کیا جو طواف وداع کے قائم مقام ہوجائے تو پھر اس پر دم واجب ہوگا۔  تاہم مناسک حج کےمکمل ہونے کی وجہ سے بیوی حلال ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 14, 2020 by Darul Ifta
...