148 views
Ref. No. 989

کیا بہت ساری قضاء نمازیں ذمہ  میں ہوں تو ان کے ادا کرتے ہوئے کوئی مختصر طریقہ شریعت میں ممکن ہے تا کہ یہ جلد ذمہ سے اترسکیں، کسی سے سنا  ہے کہ اگر نماز کے فرائض اور واجبات ہی ادا کرلیں تو نماز ہوجائے گی، کیا ایسا کرسکتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اس کا تفصیلی طریقہ بیان فرمادیں۔ کونسی رکعت میں کیا کیا اور کتنا کتنا پڑھیں یعنی دو تین چاررکعت والی فرض نماز اور وتر کیسے پڑھیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
asked Mar 4, 2015 in نماز / جمعہ و عیدین by Muhammad Ejaz Shahid

1 Answer

Ref. No. 1066

 

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  نماز سکون اور اطمینان اور سنن و آداب کی رعایت کے ساتھ ہی پڑھنا چاہیے،  نمازیں اگر زیادہ ہیں تو ان کو ہر نماز  کے وقت جتنی بسہولت پڑھی جاسکتی ہوں پڑھے۔ نوافل پڑھنے کے  بجاءے قضاء نمازیں ہی پڑھیں تاکہ جلد پوری ہوسکیں۔  جتنے دنوں کی نمازیں قضاء ہوں ان کی ایک لسٹ بنالیں اور پڑھ کر نشان لگاتے رہیں، اس سے بسہولت حساب کرسکیں گے کہ کتنی نمازیں آپ کے ذمہ باقی ہیں اور کتنے دنوں میں پوری ہون گی۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 7, 2015 by Darul Ifta
...