125 views
سوال یہ ہے کہ 2 آدمی قربانی کے لئے الگ الگ ایک ایک گائے خریدتا ہے
لیکن کچھ دنوں کے بعد ہر ایک دوسرے کے گائے میں سے آدھا آدھا حصہ لے لیتا ہے جس سے اُنکا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ایک گائے قربانی کے پہلے دن ذبح کیا جائے اور دوسرا تیسرے دن تاکہ دونوں دن تازہ تازہ گوشت مل سکیں


تو کیا ايسي صورت میں قربانی جائز ہوگی

المستفتي محمد كامران
asked Jul 20, 2020 in اسلامی عقائد by MD kamran

1 Answer

Ref. No. 1047/41-212

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں۔ پہلے دن کی قربانی میں ایک شخص چار حصے اور دوسرا تین حصے لے لے، اور تیسرے دن کی قربانی میں پہلا تین حصے اور دوسرا چار حصے لے لے یہ زیادہ بہتر ہے۔ اور اگردونوں نے ایک  جانور میں  نصف نصف  کی  شرکت پر قربانی کی تو یہ بھی جائز ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 11, 2020 by Darul Ifta
...