200 views
(1) مجھے یہ یاد نہیں آرہا ہے کہ میرے اندر کس عمر میں بلوغت کی علامت پائی گئی۔ میں جب 8 یا 9 سال کا تھا تو میں اپنی شرمگاہ پانی کے نل کے نیچے رکھ کر اپنی شہوت  مٹانے کی کوشش کرتا تھا۔ مگر میں نے کبھی شرمگاہ سے کچھ نکلتے ہوئے نہیں دیکھا۔ مجھے ایک غالب گمان یہ جارہاہے کہ جب میں 15 سال کا ہوچکا تھا تو میں  نے ایک دن اسی طرح سے شہوت مٹانے کی کوشش کیا تو میں نے کچھ سفید سا پانی شرمگاہ سے نکلتے ہوئے دیکھا۔ مگر میں بڑا پریشان ہوں اس بات سے کہ میں کس عمر میں بالغ ہوا۔ آپ مجھے بتادیجیے کہ میں کس عمر کو لازم پکڑوں کہ میں اس عمر میں بالغ ہوا ہوں۔ کیونکہ میرے ذمہ قضائے عمری نمازیں ہیں۔ مجھے جاننا ہے کہ کونسی عمر سے قضائے عمری پڑھنا شروع کروں۔  (2) کیا کوئی دس سال سے کم میں بالغ ہوسکتا ہے؟ (3) اگر مجھے یاد ہی نہیں کہ میں کس عمر میں بالغ ہوا ہوں، تو میں کس عمر سے خود کو  حقیقت میں بالغ  شمار کروں۔
asked Jul 21, 2020 in Taharah (Purity) Ablution &Bath by Sharjeel Farooqui

1 Answer

Ref. No. 1044/41-215

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ (3،1) عموما لڑکے 15 سال کی عمر میں بالغ ہوتے ہیں اور آپ کے اندر بھی بلوغت 15 سال کی عمر میں پائی گئی جب آپ نے شرمگاہ سے کچھ نکلتے ہوئے دیکھا تھا۔ لہذا اسی وقت سے آپ پر نمازیں فرض ہوگئی تھیں۔ (2) بالغ ہونے کے لئے احتلام یا شہوت سے منی کا نکلنا شرط ہے ، اگر کسی کی صحت اچھی ہے اور دس سال کی عمر میں منی شہوت کے ساتھ نکلی تو بالغ شمار ہوگا، گرچہ عموما ایسا ہونا شاذ ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 12, 2020 by Darul Ifta
...