277 views
بیوی اور اس کی چھوٹی بہن دونوں واٹساپ ویڈیوکال پر تھیں ۔ میں نے دور سے دونوں کو کِس کرتے دیکھا ۔ یہ ایک دو بار ہوا ہے کافی لڑائی ہونے کے بعد بیوی کا موڈ سیکس کے لئے راضی نہیں ہوا۔ کیا شوہر اپنی خواہش پورا کرنے کے لئے مشت زنی کرسکتا ہے۔ اگر نہیں تو خواہش کو دبانے کے لئے  کوئی دعا بتائیے جس سے اپنے اوپر کنٹرول کیاجاسکے۔
asked Aug 17, 2020 in Marriage (Nikah) by suhail

1 Answer

Ref. No. 1093/42-279

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  غلط فہمیاں پیدانہ کریں، بلاوجہ بیوی پر شک کرنے سے گریز کریں اور ازدواجی زندگی کو کامیاب بنائیں۔ اگر آپ بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے تو وہ آپ کی خواہش کا بھرپور خیال رکھے گی۔ تاہم اگر کبھی کوئی عذر ہو اور خواہش کو دبانے کی ضرورت ہو تو روزہ رکھیں، اور دعا بھی پڑھتے رہیں۔ اور وہ دعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِيْ وَشَرِّ بَصَرِيْ وَشَرِّ لَسَانِيْ وَشَرِّ قَلْبِيْ وَشَرِّ مَنِیِّيْ

ترجمہ: اے اللہ! میں آپ کی پناہ لیتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی نگاہ کی شر سے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے اور اپنی منی کے شر سے۔ (مشکوة شریف، ص:۲۱۷، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 24, 2020 by Darul Ifta
...