Ref. No. 1093/42-279
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غلط فہمیاں پیدانہ کریں، بلاوجہ بیوی پر شک کرنے سے گریز کریں اور ازدواجی زندگی کو کامیاب بنائیں۔ اگر آپ بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے تو وہ آپ کی خواہش کا بھرپور خیال رکھے گی۔ تاہم اگر کبھی کوئی عذر ہو اور خواہش کو دبانے کی ضرورت ہو تو روزہ رکھیں، اور دعا بھی پڑھتے رہیں۔ اور وہ دعا یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِيْ وَشَرِّ بَصَرِيْ وَشَرِّ لَسَانِيْ وَشَرِّ قَلْبِيْ وَشَرِّ مَنِیِّيْ
ترجمہ: اے اللہ! میں آپ کی پناہ لیتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی نگاہ کی شر سے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے اور اپنی منی کے شر سے۔ (مشکوة شریف، ص:۲۱۷، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند