175 views
کیا کالے جادو کے علاج کیلئے کالے جادو کا کرانا  یعنی کاٹ کرانا جائز ھے  کالے جادو کی کاٹ نہیں ھو پارہی ھے اور علاج کرانے کی دوسرے طریقوں سے بہت کی تو اب آخر کار مجبورا کالے جادو سھارا لے کر کیا کاٹ کرانا جائز ھے ❓جبکہ کوئی راستہ نہ ھو یہ میاں بیوی اور اولاد کا مسئلہ ھے در اصل صرف میاں بیوی کا ہے
asked Sep 10, 2020 in بدعات و منکرات by Hussainalnoman

1 Answer

Ref. No. 1131/42-359

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کالے جادو سے علاج کرانا درست نہیں ہے۔ حرام کے انسداد کے لئے حرام اور ظلم کے ازالہ کے لئے ظلم کرنا جائز نہیں ہے۔ آپ کسی پابند شرع عامل سے رجوع کریں ، اور خود بھی معوذتین ، سورہ بقرہ اور منزل پڑھنے کا اہتمام کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 16, 2020 by Darul Ifta
...