236 views
﴿سوال﴾
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں
ایک حنفی مسلک کا اقتداء کرنے والا شخص کسی دوسرے مسلک کے اقتداء کرنے والوں کی امامت کرا سکتا ہے یا نہیں اگر امامت کر سکتا ہے تو اپنے مسلک کے مطابق نماز پڑھاۓ یا انکے
اگر امام صاحب دوسرے مسلک کے مطابق نماز پڑھاۓ (رفعِ یدین آمین بالجہر ) وغیرہ کرے تو جائز ہے یا نہیں
asked Sep 21, 2020 in مذاہب اربعہ اور تقلید by Abdulkhaliq

1 Answer

Ref. No. 1154/42-391

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حنفی شخص دوسرے مسلک کی اقتداء کرنے والوں کی امامت کرسکتا ہے، اور امام اپنے مسلک کے مطابق نماز پڑھائے۔ مسجد کے مصلیوں کے غیرمسلک ہونے کی وجہ سے اپنا مسلک تبدیل کرنا جائز نہیں ہے۔   تاہم اگر نماز پڑھادی تو نماز ہوجائے گی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 26, 2020 by Darul Ifta
...