161 views
Ref. No. 1108

عصر کی نماز شافعی مسلک کے وقت سے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ تفصیل سے بتائیں۔
asked May 13, 2015 in نماز / جمعہ و عیدین by abdulk478

1 Answer

Ref. No. 1170 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مستقلا ہمیشہ عصرکی نماز مثل واحد پر اداکرنا گویا امام ابوحنیفہ کے مسلک کو ترک کرنا ہے، اس لئے ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ ہاں اگر کبھی ایسی مجبوری آجائے یا سفر وغیرہ درپیش ہو تو اس کی گنجائش ہے؛ تاہم ایک حنفی المسلک کے لئے اس کی عادت بنالینا ٹھیک نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered May 17, 2015 by Darul Ifta
...