125 views
آلسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اجکل مسلم معاشرہ میں کسی چیز کی پسند یا ناپسند ظاہر کرنے ہاتھ کے انگلیوں کے اشارہ استعمال کررہے ہیں جیسے انگوٹھا اوپر بتانا پسنجیدہ چیز کو، یا انگوٹھا نیچے دکھانا ناپسنجیدہ چیز پر، یا انگوٹھا اور شہادت کی انگلی سے حلقہ بنانا کسی چیز پر خوشی دکھانے وغیرہ وغیرہ. ہمنے اسطرح اپنےآباء و اجداد اور صلحاء کو کرتے نہیں دیکھا تھا ، البتۃ اجکل یہ طرز غیر مسلم اقوام کثرت سے  کرتے ہیں، تو کیا ایسا طریقہ اپنانا مسلمان کیلئے جائز ہے
asked Mar 15, 2021 in آداب و اخلاق by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1369/42-787

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  یہ سب عرف میں رائج ہیں اور پسند و ناپسند ظاہر کر نے کے مختصر ترین طریقے ہیں؛ اشارہ کی زبان ہیں۔ اشارہ کی زبان سیکھنے سے حاصل ہوتی ہے اور اس کے لئے اہل زبان کی طرف سے کچھ علامات متعین کردی جاتی ہیں تاکہ دیگر لوگوں کو اس حوالہ سے آسانی پیدا ہو۔ ان علامات کو استعمال کرنے میں شرعا کوئی قباحت نہیں ہے۔

وكنت أرى بعض العَجَم- كعبد الحكيم على (العقائد النسفية) (1) يكتب"اهـ" بدل "إِلخ"، مع أن "اهـ" عندنا علامةٌ على انتهاء الكلام، ولا مشاحة في الاصطلاح. (المطالع النصریۃ للمطابع المصریۃ فی الاصول، الرموز عن اسماء المشھور 1/398)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 22, 2021 by Darul Ifta
...