163 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص (مرد) کی دونوں بھویں ملی ہوئی ہیں اور بہت گھنی بھی ہیں جو بھدی لگتی ہیں  تو کیا اس کے لئے بھووں کے درمیاں فاصلہ کرانا درست ہے صرف دونوں کو جدا کراسکتا ہے یا نہیں.؟؟
asked Mar 16, 2021 in زیب و زینت و حجاب by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1372/42-786

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  دونوں بھویں اگر ملی ہوئی ہیں اور گھنی ہیں جو بھدی معلوم ہوتی ہیں تودونوں بھؤوں کے درمیان کے بالوں کو بقدر ضرورت کاٹ کر معتدل کرنے کی گنجائش ہے، گرچہ ایسا کرنا بہتر نہیں ہے۔

  ولا باس باخذ الحاجبین وشعر وجہہ مالم یتشبہ بالمخنث  کذا فی الینابیع (الھندیۃ ، الباب التاسع عشر فی الختان 5/358) (حاشیۃ الطحطاوی، باب الجمعۃ 1/526)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 22, 2021 by Darul Ifta
...