Ref. No. 1401/42-819
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صفوں کی درستگی اور خلل کو پُر کرنے کی احادیث میں بہت تاکید آئی ہے۔ اس لئے اگر آگے کی صف میں جگہ ہو تو دوسرے نمازیوں کے آگے سے گزرکر وہاں تک پہونچنا درست ہے، اس میں کوئی گناہ نہیں۔ اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف بنانا مکروہ ہے۔ اس کا خیال رکھنا چاہئے۔
فلو صلى في نفس طريق العامة لم تكن صلاته محترمة كمن صلى خلف فرجة الصف فلا يمنعون من المرور لتعديه فليتأمل (شامی، فروع مشی المصلی مستقبل القبلۃ 1/635)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند