76 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر نمازکی پہلی رکعت. میں ثنا تعوذ اور تسمیہ کے بعد مگر سورہ فاتحہ سے پہلے التحیات پڑھ لی تو کیا سجدہ سہو واجب پوگا یا نہیں؟ یہ جز کہیں نظر نہیں آتا. بلکہ یہ تو لکھا ہے کہ "لوتشہد فی قیامہ قبل قراءۃ الفاتحۃ.لاسہوعلیہ(ھندیہ
مگر یہ تفصیل نہیں ملی کہ یہ ثنا تعوذ تسمیہ پڑھنے سےپہلے کا حکم ہا یا انکو پڑھنے کے بعد بھی یہی حکم ہوگا.. اسکی وضاحت فرمادیں..
asked Jun 22, 2021 in نماز / جمعہ و عیدین by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1468/43-1311

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ثنا ،تعوذ وتسمیہ کے بعد  التحیات پڑھے یا پہلے دونوں کاحکم ایک ہے، یہ بھی قبل الفاتحہ میں شامل ہوگا اور اس پر سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔  سورہ فاتحہ  سے پہلے ثنا کا محل ہے صرف تعوذ و تسمیہ سے ثنا کا محل فوت نہیں ہوگا۔

ولو تشهد في قيامه قبل قراءة الفاتحة فلا سهو عليه وبعدها يلزمه سجود السهو وهو الأصح؛ لأن بعد الفاتحة محل قراءة السورة فإذا تشهد فيه فقد أخر الواجب وقبلها محل الثناء، كذا في التبيين ولو تشهد في الأخريين لا يلزمه السهو، كذا في محيط السرخسي. (الھندیۃ الباب الثانی عشر فی سجود السھو 1/127)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 4, 2021 by Darul Ifta
...