94 views
سوال:مفتی صاحب! دعوت وتبلیغ میں جو چھ نمبر ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ پورا دین نہیں ہے، تو اس کے علاوہ پورا دینا کیا ہے؟ براہ کرم بتلائیں۔
اور کیس آدمی کو پورا دین پر چلنے والا کہیں گے؟
asked Sep 3, 2021 in اسلامی عقائد by Jamil

1 Answer

Ref. No. 1578/43-1110

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قرآن وحدیث اجماع وقیاس سے  ثابت  شدہ مسائل کی تعداد لاکھوں میں ہے جن پر پورے دین کا اطلاق ہوگا۔ البتہ دعوت و تبلیغ کے جو چھ نمبرات ہیں وہ دین کے اہم ترین اعمال و احکام ہیں،  ان پر چلنے سے اور ان صفات کو اختیار کرنے سے  پورے دین پر چلنا آسان ہوجاتاہے، یہی بات مرکزکے اکابر سے منقول ہے۔ توحید و رسالت کا اقرار و یقین، نماز کا اہتمام، دین کا علم، اللہ تعالیٰ کا ذکر و استحضار، اخلاق نبویہ،اخلاص نیت اور دعوت دین وغیرہ اموردین کے اہم ترین اعمال و احکام کہلاتے ہیں ۔   

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 9, 2021 by Darul Ifta
...