60 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته ،کئ سال قبل، میں اسلامی لباس میں جارہا تھا، راستہ میں ایک شخص نے عاجزانہ انداز مین کہا کہ جانور ذبح کردیں، میں کچھ نہیں جانتا تھا، انکے ساتھ ہوگیا. گلی کوچوں سے گزرتے ہوئے ایک چھوٹے دروازہ سے اندر لیکر گئے، میں نے دیکھا کہ بہت سارے لوگ اندھیرے میں بیٹھے ہیں ایک بکرے کو لٹا رکھا ہے اور وہاں کوئ بڑی مورتی ہے، چھری میرے ہاتھ میں دی، میں نے بسم الله، الله اكبرکہہ کر ذبح کردیا، وہ لوگ شکریہ ادا کئے اور میں باہر آگیا.. کیا میرا یہ عمل مشرکانہ تھا اور کیا میں تب سے کافر ہوں؟
asked Nov 6, 2021 in اسلامی عقائد by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1706/43-1362

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ نے جو کچھ کیا وہ لاعلمی اور انجانے میں کیا ، اس لئے آپ کا یہ عمل مشرکانہ تو نہیں ہوا البتہ غلطی پر اللہ تعالی سے استغفار کرلینا چاہئے۔

وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا) الأحزاب: 5( وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ سُوۡٓءًا اَوۡ یَظۡلِمۡ نَفۡسَہٗ ثُمَّ یَسۡتَغۡفِرِ اللّٰہَ یَجِدِ اللّٰہَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًاسورۃ النساء 110)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 27, 2021 by Darul Ifta
...