96 views
فلیکس بورڈ یا کارڈ ڈیزائننگ میں کام کرنا کیسا ہے
سوال:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے ٹھیک ہے میرا بھائی بھائی ایک غیر مسلم کے دوکان پر رہتا ہے جو کمپیوٹر کا کام کرتا ہے ہے فلیکس بورڈ وزیٹنگ کارڈ شادی کارڈ وغیرہ کی ڈیزائننگ کرتا ہے ہے اور اس کو ماہانہ تنخواہ ملتی ہے کیا اس کا یہ کام کرنا جائز ہے
المستفتی محمد عمران بھنگا
asked Dec 15, 2021 in فقہ by Mohd Imran

1 Answer

Ref. No. 1747/43-1453

الجواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غیرمسلم کے یہاں مذکورہ کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ اگر کارڈ بنانے میں کسی حرام کا ارتکاب کرنا پڑتاہو تو دوسری ملازت تلاش کرلینی چاہئے۔ غیروں کے یہاں حلت وحرمت  کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتاہے، لیکن ایک مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر کام کو حلت و حرمت کے دائرے میں لانے کے بعد س کے مطابق عمل کرے ۔ اور حرام چیزوں کو انجام دینے اور ان  میں تعاون سے بھی گریز کرے۔ اللہ کا حق ہر ایک کےحق سے مقدم ہے۔

وتعاونوا على البر والتقوى ۖ ولا تعاونوا على الإثم والعدوان ۚ واتقوا الله ۖ إن الله شديد العقاب (سورۃ المائدۃ 2)

اتفقوا علی انہ لا یجوز للمسلم ان یؤجر نفسہ للکافر لعمل لا یجوز لہ فعلہ کعصر الخمر ورعی الخنازیر وما اشبہ ذلک(موسوعہ فقھیہ کویتیہ، جلد 19، صفحہ 45، مطبوعہ کویت)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 19, 2021 by Darul Ifta
...