210 views
شوہر کی وفات کے بعد،جو کہ سرکاری ملازم تھا، جو پنشن سرکار کی طرف سے بیوی کو دی جاتی ہے اس کا کیا حکم ہے آیا وہ ترکہ ہے کہ اس میں وراثت جاری ہوگی یا بیوی کے لۓ تبرع و تحفہ ہوگا ؟
شاہد بجنوری
asked Jan 26, 2022 in Miscellaneous by masoodghazi119

1 Answer

Ref. No. 1805/43-1565

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سرکاری ملازم کی وفات کے بعد،  اس کے گھر کے کسی بھی فرد کو سرکار کی طرف سے جو پینشن ملتی ہے، وہ سرکار کی طرف سے اس کے لئے تبرع اور حسن سلوک ہے، اس پینشن میں وراثت جاری نہیں ہوگی، اور دیگر افراد خانہ کا اس میں کوئی حق اور حصہ نہیں ہوگا۔   وراثت صرف اس مال میں جاری ہوتی ہے جو میت نے اپنے مرنے سے پہلے چھوڑا تھا، اس میں سب کا حصہ ہوگا، اور بیوی کو بھی اس میں سے حصہ ملے گا، پینشن کی وجہ سے وہ وراثت سے محروم نہیں ہوگی۔

۔  امداد الفتاوی میں ہے: ’’چوں کہ میراث مملوکہ اَموال میں جاری ہوتی ہے اور یہ وظیفہ محض تبرع واحسانِ سرکار ہے، بدون قبضہ کے مملوک نہیں ہوتا، لہذا آئندہ جو وظیفہ ملے گا اس میں میراث جاری نہیں ہوگی، سرکار کو اختیار ہے جس طرح چاہے  تقسیم کردے‘‘۔(4/343، کتاب الفرائض، عنوان: عدم جریان میراث در وظیفہ سرکاری تنخواہ، ط: دارالعلوم)

"لِأَنَّ الْإِرْثَ إنَّمَا يَجْرِي فِي الْمَتْرُوكِ مِنْ مِلْكٍ أَوْ حَقٍّ لِلْمُوَرَّثِ عَلَى مَا قَالَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ: «مَنْ تَرَكَ مَالًا أَوْ حَقًّا فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ» وَلَمْ يُوجَدْ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ فَلَا يُوَرَّثُ وَلَايَجْرِي فِيهِ التَّدَاخُلُ؛ لِمَا ذَكَرْنَا، وَاَللَّهُ - سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى - أَعْلَمُ". ( كِتَابُ الْحُدُودِ، فَصْلٌ فِي بَيَانِ مِقْدَارِ الْوَاجِبِ مِنْ الْحُدُودِ، 7 / 58، ط: دار الكتب العلمية(

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 1, 2022 by Darul Ifta
...