207 views
مدرس کا ایڈوانس زیادہ تنخواہ لینا تین چار مہینہ کا بغیر ضرورت کے زکوۃ کی رقم سےمدرسہ میں زکوۃ کی رقم جمع کئے بغیرے
asked May 17, 2022 in زکوۃ / صدقہ و فطرہ by Rafikul islam mondal
reshown May 31, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1837/43-1659

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ چندہ کرنے والے کی حیثیت وکیل بالقبض  اور امین کی ہوتی ہے، وکیل بالتصرف کی نہیں۔ اس لئے چندہ کرنے والے اساتذہ کے لئے ضروری ہے کہ پوری رقم مدرسہ میں جمع کردیں، اس کے بعد اپنی تنخواہ مدرسہ سے وصول کریں۔ جب بغیر جمع کئے اپنی تنخواہ ہی  لینا درست نہیں ہے تو اڈوانس لینا کیسے جائز ہوگا۔

قال: "والوكيل بقبض العين لا يكون وكيلا بالخصومة" بالاتفاق لأنه أمين محض، والقبض ليس بمبادلة فأشبه الرسول "  (ہدایہ، ج 3 ص194، کتاب الوکالۃ ، دارالکتاب دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 31, 2022 by Darul Ifta
...