71 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جناب محترم ومکرم آج کل ډيجيټل انلاين کمپنيوں میں لوګ کام کرتے ہیں اس لیے ایک کمپنی ہیں بنام (OmegaPro)  اس ڈیجیٹل آنلاین کمپنی میں کام کرناں شریعت کے مطابق کیسا ہے برائے مہربانی
والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
(زاہد اللہ افغانستان )
asked Jun 4, 2022 in تجارت و ملازمت by Zahidullah

1 Answer

Ref. No. 1867/43-1726

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مذکورہ کمپنی کے طریقہ کار کا علم نہیں ہے، اس لئے اس کے تعلق سے کوئی بات نہیں کہی جاسکتی ہے، البتہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بہت سی خرابیوں کی بناء پر خطرات ہیں اس لئے احتیاط ضروری ہے۔   

قال اللّٰہ تعالی: وأحل اللہ البیع وحرم الربا الآیة (البقرة: ۲۷۵) ، یٰأیھا الذین آمنوا إنما الخمر والمیسر والأنصاب والأزلام رجس من عمل الشیطن فاجتنبوہ لعلکم تفلحون ( المائدة، ۹۰) ، وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن اللہ حرم علی أمتي الخمر والمیسر (المسند للإمام أحمد، ۲: ۳۵۱، رقم الحدیث: ۶۵۱۱) ، ﴿وَلَا تَأْکُلُوْا أَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ﴾ أي بالحرام، یعني بالربا، والقمار، والغصب والسرقة (معالم التنزیل ۲: ۵۰) ، لأن القمار من القمر الذي یزداد تارةً وینقص أخریٰ۔ وسمی القمار قمارًا؛ لأن کل واحد من المقامرین ممن یجوز أن یذہب مالہ إلی صاحبہ، ویجوز أن یستفید مال صاحبہ، وہو حرام بالنص (رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء، فصل في البیع، ۹: ۵۷۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 21, 2022 by Darul Ifta
...