88 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ. جنازہ کی نماز کون پڑھائے، افضل کیا ہے، اور کیوں۔ جنازہ کی نماز کے بعد دعا کیوں نہیں کرنی چاہئے۔ ؟
asked Jun 12, 2022 in احکام میت / وراثت و وصیت by Mohd Fayazoddin

1 Answer

Ref. No. 1873/43-1723

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  نماز جنازہ پڑھانے کا حق سب سے پہلے سلطان کو ہے پھر اس کے نائب  یعنی امیر شہرکو پھر قاضی کو پھر قاضی کے نائب کو پھر امام مسجد کو بشرطیکہ وہ ولی سے افضل ہو۔ اگر ولی میت خود نماز جنازہ پڑھائے تو اس کو یہ  حق ہے لیکن  اگر امام محلہ صالح دین دار اور ولی سے افضل ہے تو ولی میت کو چاہیے کہ امام سے نماز پڑھانے کی درخواست کرے ۔

رہا نماز جنازہ کے بعد دعا کا مسئلہ تو نمازِ جنازہ خود دعا ہے اور اس میں میت کے لیے مغفرت کی دعا کرنا ہی اصل ہے، جنازہ کی نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا قرآن و سنت، صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین اور ائمہ مجتہدین سے ثابت نہیں ہے؛ اس لیے جنازہ کی نماز کے بعد اجتماعی طور پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا مکروہ و ممنوع ہے، ہاں  تدفین کے بعد قبر  کے پاس کھڑے ہوکر دعا کرنا ثابت ہے، اس پر عمل کرنا چاہئے۔

ویقدّم في الصلاة علیہ السلطان إن حضر أو نائبہ وہو أمیر المصر ثم القاضي ثم صاحب الشرط ثم خلیفة القاضي ثم إمام الحي فیہ إیہام وذلک أن تقدیم الولاة واجب وتقدیم إمام الحي مندوب فقط بشرط أن یکون أفضل من الولي وإلا فالولي أولی کما في المجتبی (درمختار)

ان تقدیم الوُلاة واجب، وتقدیم إمام الحی مندوب، فقط بشرط أن یکون أفضل من الولی، وإلاّ فالولی أولی کما فی المجتبی۔( الدر المختار) المحيط البرهاني في الفقه النعماني (ج:2، ص:205، ط:دار الكتب العلمية، ’’ولا يقوم الرجل بالدعاء بعد صلاة الجنازة؛ لأنه قد دعا مرة، لأن أكثر صلاة الجنازة الدعاء.‘‘ مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (ج:3، ص:1213، ط:دار الفكر، بيروت) ’’ولا يدعو للميت بعد صلاة الجنازة لأنه يشبه الزيادة في صلاة الجنازة.

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ: محمد اسعد جلال

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 21, 2022 by Darul Ifta
...