85 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ رتقاء بکری جس کے فرج پر گوشت تھوڑا بڑھنے کی وجہ سے بکرا اس سے ملاپ نہ کر
سکے ، اس بکری کی قربانی جائز ہے یا نہیں۔
asked Jul 1, 2022 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by Abdul Latif

1 Answer

Ref. No. 1902/43-1890

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ،اگر کچھ گوشت بڑھاہواہے اور حقیقت میں عیب دار نہیں ہے تو قربانی درست ہوگی۔ 

کل عیب یزیل المنفعۃ علی الکمال او الجمال علی الکمال یمنع الاضحیۃ ومالایکون بھذہ الصفۃ لایمنع، (ہندیۃ، کتاب الاضحیۃ 5/345)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 3, 2022 by Darul Ifta
...