70 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ کے بارے میں ۔ کیا حاجی بھی کل قیامت میں حافظ قرآن کی طرح اپنے خاندان والوں کی الله تعالٰی سےبخشش کرنے کی سفارش کری گا
asked Jul 10, 2022 in حج و عمرہ by Wajahatullah Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1916/43-1814

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اللہ کی اجازت سے کل قیامت میں سفارش  کرنے والوں میں اعمال بھی ہوں گے اور اشخاص بھی۔ نماز، روزہ، وغیرہ اعمال بھی سفارش کریں گے، اور انبیاء، اولیا، شہداء، علماء، حفاظ اورحجاج  اپنے اپنے متعلقین کے لئے سفارش کریں گے۔  نابالغ اولاد کی سفارش، عام لوگوں کی سفارش، فرشتوں کی سفارش بھی ثابت ہے۔ اللہ جس کو اجازت دیں گے، اسی کو حق ہوگا سفارش کا۔ بعض لوگوں کی سفارش  احادیث میں مصرح ہے اور جس کی بابت کوئی  صراحت نہیں ہے اس کو بھی اللہ کی اجازت سے سفارش کا حق مل سکتاہے۔  بعض ضعیف احادیث میں حاجی کی سفارش کا بھی ذکر ہے اور فضائل کے باب میں ضعیف احادیث کو قبول کرلیا جاتاہے۔ اس لئے مذکورہ بات درست ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 19, 2022 by Darul Ifta
...