77 views
کیا  اس طرح  پیسہ کمانا جائز ہے: 300 روپے کے کوپن 30,000 لوگو ں کو بیچ دینا۔ پھر ان سارے  کوپن کو ڈرا کر کے جسکی کوپن میں جو انعام آئے گا اسے وہ ، دیا جائے گا۔ جیسی کی تھالی، شیشے کا سیٹ، جگ، گھڑی، کپ رکابی سیٹ، وغیرہ۔ ان چیزو ں کی قیمت  200 سے 250 کے قریب ہے وہ انعام دیا جائے گا۔ اور اسی طرح  مہنگی چیز  جیسے کہ  فریج، واشنگ مشین، مکسر مشین، جن کی قیمت 4000 سے 20 ہزار تک ہوگی وہ بھی دیا جائے گا۔ طلحہ شیخ
asked Aug 1, 2022 in ربوٰ وسود/انشورنس by TalhaShaikh71

1 Answer

Ref. No. 1953/44-1870

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  یہ جوا، اور قمار ہی کی ایک شکل ہے، جس میں لاٹری کی طرح  کوپن فروخت ہو گا پھر اس کے بعد کسی کے کوپن ڈرا کرنے پر  کم یا زیادہ قیمت کا سامان ملے گا۔  چونکہ یہ کام جائز نہیں ہے اس لئے آپ کا اس طرح کا کوپن فروخت کرنا بھی جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند 

 

answered Aug 9, 2022 by Darul Ifta
...