44 views
السلام علیکم مفتیان کرام میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہم مسلمانوں کو بینک میں نوکری کرنا چاہیے یا نہیں کیا یہ کمائی حلال ہو گی
asked Aug 19, 2022 in اسلامی عقائد by Mohd Sabir

1 Answer

Ref. No. 1988/44-1935

بسم اللہ الرحمن الرحیم: مروجہ تمام بینک سودی نظام پرقائم ہیں، اور شریعت میں سودی حسابات کے تمام کام حرام ہیں، اس لئے بینک میں سودی لین دین  سے متعلق جملہ امور ناجائز ہیں ۔ تاہم اگر کوئی پہلے سے بینک میں ملازمت پر ہے تو اس  کے لئے بہتر ہے کہ دوسری ملازمت  کی تلاش بھی کرتارہے۔  

{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ  فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ}[البقرة:278، 279] {وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ}[المائدة:2]

’’عن جابر رضي الله عنه، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه» ، وقال: «هم سواء».‘‘ (الصحیح لمسلم، 3/1219، باب لعن آكل الربا ومؤكله، ط:دار احیاء التراث-بیروت) (مشکاة المصابیح، باب الربوا، ص:243، ط:قدیمی)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 6, 2022 by Darul Ifta
...