51 views
کیا فرما تے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں محلہ کی ایک مسجد میں پانی کے لئے موٹر لگا ھوا ھے جس سے پانی ایک ٹینک میں جمع ہوتا ھے جس سے تمام مصلیان وضو کیا کرتے ہیں لیکن اسی ٹینک سے مسجد کے اطراف والے پانی بھر کر اپنے گھر لے جا تے ھیں اوراسکو اپنے گھر کے استعمال میں لاتے ہیں ایا انکا گھر کے لئے پانی لیجا نا درست ھے یا نھیں مدلل ومفصل جواب تحریر فرمائیں ,۔۔۔المستفتی۔۔رئیس احمد بجنور ۔
asked Sep 12, 2022 in متفرقات by Mohdhusain

1 Answer

Ref. No. 2039/44-2014

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر مسجد کمیٹی اور واقف کی جانب سے اس کی اجازت ہو تو ذاتی استعمال کے لئے مسجد کا پانی دوسری جگہ لیجانے کی گنجائش ہے، البتہ بہتر ہے کہ جو لوگ پانی استعمال کریں عرفی قیمت کے مطابق اس کے پیسے مسجد کے چندہ میں دیدیں۔ تاہم مسجد کی چیز مسجد ہی میں استعمال ہونی چاہئے، نیز کسی بھی طرح کی مسجد کی بے حرمتی سے بچنا لازم ہے۔

شرب الماء من السقایۃ جائز للغنی والفقیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الھندیۃ 5/341)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 3, 2022 by Darul Ifta
...