54 views
اسلام وعلیکم جناب میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی کو میں نے کہا کہ پہاڑی میں تہیں بہت ہیں یعنی بینڈ ہیں اسلیے مال چورا ہو جاتا ہے ۔پھر کچھ باتوں کے بعد اس آدمی نےمجھے کہا کہ مال بارود لگانے سے چورا ہو جاتا ہے کیونکہ آپ خود ہی توکہتے ہیں کہ بین ہے  (اسکا لہجہ بہت تیز تھا)  ۔ جوابا میں نے کہا "جی" یعنی میرا مطلب یا نیت میں بینڈ کا لفظ ہی تھا جس سے میری مراد پہاڑ میں تہہ ہے۔ کیا اس آدمی کے لفظ بین انگریزی میں ban کہنے سے نکاح پر کوئی اثر تو نہیں پڑا۔ رہنمائی کر دیں شکریہ۔
asked Oct 3, 2022 in نکاح و شادی by mehtab

1 Answer

Ref. No. 2051/44-2056

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بشرط صحت سوال صورت مذکورہ میں نہ تو طلاق کا ذکر ہے نہ طلاق کی طرف کوئی اشارہ ہے۔ اس لئے محض لفظ 'بین' کے تلفظ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اس طرح کے شک و شبہہ سے بچیں۔

ویؤیدہ ما فی البحر لو قال امرأۃ طالق او قال طلقت امراء ۃ ثلثاً وقال لم اعن امر اء تی یصدق آہ ویفھم منہ انہ لو لم یقل ذلک تطلق امرأتہ لان العادۃ ان من لہ امرأۃ انما یحلف بطلا قھا لا بطلاق غیرھا الخ ۔ (ردالمحتار باب الصریح ج ۲ ص ۵۹۱)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 23, 2022 by Darul Ifta
...