76 views
ایک گاؤں میں مدرسے کی زمین کے آگے سرکاری فریج رکھا ہوا ہے جو غیر مستعمل ہے اور اس کے لیے ایک بورنگ کیا گیا ہے پہلے سے ہی وہ بھی غیر مستعمل سا ہے اب اگر مدرسے والے اس بورنگ میں اپنی طرف سے ایک ٹی ٹائپ پائپ جوئنٹ کرکے ایک پائپ مدرسے میں اور دوسرا فریج میں لگادییں اور وہ سمبر سیبل مدرسے کی بجلی سے چلے تو کیا گنجائش ہے یا نہیں؟
asked Dec 25, 2022 in مساجد و مدارس by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2169/44-2275

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر مدرسہ والے سرکاری محکمہ سے  اس کی اجازت  لے لیں تو ایسا کرنا درست ہوگا،  ورنہ اس سے احتراز کیاجائے۔  فریج صحیح ہے یا خراب وہ بہر حال سرکار کی پراپرٹی ہے، کسی دوسرے کے لئے اس کا ذاتی استعمال بغیر اجازت کے جائز نہیں ہے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 1, 2023 by Darul Ifta
...