84 views
میں صبح میں بیدا ر ہوا، اور الارم کو بند کرنے کے لئے میں نے اپنی انگلی سے ڈسمس کو اختیار کیا ۔ کیا کنائی الفاظ پر نیت کے ساتھ  کلک کرنے سے نکاح پر کوئی اثر ہوگا؟
asked Jan 1, 2023 in طلاق و تفریق by azhad1

1 Answer

Ref. No. 2105/44-2270

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کنائی الفاظ بولنے اور بیوی کی جانب منسوب کرنے کی صورت میں نیت کا اعتبار ہوگا، اور نکاح پر اثر پڑےگا، لیکن موبائل کا الارم بند کرنے کے لئے لفظ 'ڈسمس' پر کلک کرنے سے کسی طرح نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس لئے آپ وسوسہ کا شکار نہ ہوں، آپ کا نکاح بدستور باقی ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 1, 2023 by Darul Ifta
...