170 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام Leadsark affiliate marketing کے بارے میں،جس کی بنیاد  digital products پر ہے -اسی کے اندر مختلف  کورس کو مختلف پرائس پر پایا جاتا ہے-وہاں سے کسی ایک کورس  کو خریدنے کے بعد  اس سے digital marketing کو سکہا جاتا ہے - اور بعد میں ان  کو آپ بھی   sale کر سکتے ہیں اور ہر sale سے آپ کوچہ affiliate commission کمیشن مل جاتا ہے -اور اس کے اندر کوئی multi level marketing system نہیں ہے-
         Leadsark یہ ISO certified company ہے،اور ابھی تک اس کمپنی نے اپنا affiliators کو 25کروڑ سے زائد روپیہ دے چکا ہے -
      زیادہ جانکاری حاصل کرنے کے لیے اسی لنک پر کلک کر کے جان لیجئےhttps://www.youtube.com/watch?v=tDGuVC000cQ&feature=share&utm_source=EJGixIgBCJiu2KjB4oSJEQ
     یا www.Leadsark.com ویزیٹ کر لیجئے -
asked Jan 4, 2023 in تجارت و ملازمت by Md Muhibbullah

1 Answer

Ref. No. 2186/44-2303

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  آپ کے سوال کو بغور پڑھا، سوال غیرواضح اور مبہم ہے، البتہ سوال پڑھ کر ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ایفیلیٹ مارکیٹنگ درحقیقت آن لائن کورس میں لوگوں کو شامل کرانے پر کمیشن لینے کی ایک شکل ہے، اس کورس کو خرید کر آگے فروخت کرنے سے تعبیر کرنا اور اس پر کمیشن لینا بھی محل نظر ہے، اس لئے کہ آپ کی تعبیر میں کورس خریدنے والا جب آگے کورس فروخت کرتاہے تو کمپنی اس کو کمیشن بھی دیتی ہے اس سے معلوم ہوا کہ کورس خریدنے والا کورس کا مالک ہی نہیں ہوتاہے بلکہ ملکیت کمپنی کی ہی ہوتی ہے، اس لئے کہ نیا گاہک کمپنی کو براہ راست کورس کی قیمت ادا کرتاہے ، لہذا صورت مسئولہ میں اس طرح بیچنا اور بیچنے پر جوکمیشن ملتاہے وہ کمیشن لینا درست نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کچھ تفصیلات ہوں تو تحریری شکل میں ارسال کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 14, 2023 by Darul Ifta
...