70 views
ہماری مسجد کی انتظامیہ نے سرکاری پول سے تقریبا 65 فٹ کیبل کھینچ کر مسجد کے گیٹ پر ہیلوجین بلب لگایا ہے جو کہ سرکاری لائٹننگ کے ساتھ چالو وبند ہوتی ہے۔ کیا اس طرح لائٹ لگانا شرعی طور پر صحیح ہے۔ ؟رہنمائی فرمائیں
asked Jan 6, 2023 in مساجد و مدارس by Faridul Haque

1 Answer

Ref. No. 2192/44-2333

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔سرکار سے اجازت لئے بغیر اس طرح لائٹ لگانا غیرقانونی ہے، اس لئے شرعی اعتبار سے درست نہیں ہے۔ لائٹ سرکار کی ملکیت ہے اس لئے سرکاریعنی مذکورہ محکمہ  سے اجازت لینا ضروری ہے۔

ولا یجوز حمل تراب ربض المصر الخ (الفتاوی الھندیة، ۵: ۳۷۳، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)، إن المحظور لغیرہ لا یمتنع أن یکون سببا لحکم شرعي الخ (تبیین الحقائق، ۶: ۳۲۴، ط: المکتبة الإمدادیة، ملتان)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 22, 2023 by Darul Ifta
...