69 views
سوال: ہر فرض نماز کے بعد مخصوص سورتیں ہمارے آسام کے اکثر مدارس میں ایک بچہ بلند آواز سے تلاوت کرتے ہے اور باقی تمام طلبہ و اساتذہ بغور سنتے ہیں! کیا یہ بدعت ہے ؟ المستفتی: شہید الاسلام ۔ضلع: نوگاوں ( آسام)
asked Jan 29, 2023 in بدعات و منکرات by Shahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2224/44-2370

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مدرسہ میں نمازوں کے بعد جو معمولات ہوتے ہیں ان میں ذمہ داران کے پیش نظر کوئی نہ کوئی تعلیمی پہلو ہوتاہے، یعنی طلبہ کی تعلیم و تربیت کی غرض سے ایسا عمل کیاجاتاہے۔  اس لئے اہل مدارس اگر تعلیمی وتربیتی لحاظ سے کوئی عمل کریں تو اس کو بدعت نہیں کہا جائے گا بلکہ وہ بھی تعلیم کا ایک حصہ ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 5, 2023 by Darul Ifta
...