Ref. No. 2266/44-2422
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ علی کے جملے کو ظہیر نے مکمل کردیا، لیکن چونکہ علی نے طلاق کا یہ جملہ نہیں کہا اسلئے اس جملہ کو علی کی جانب منسوب نہیں کیاجائے گا۔ علی اگر اپنی بیوی کو طلاق کے الفاظ پورے ادا کردے تو طلاق واقع ہوگی اور اگر طلاق کے الفاظ کسی اور نے بول دئے تو اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔ پھر یہ بھی خیال رہے کہ 'طلاق دینا چاہتاہے 'سے طلاق واقع نہیں ہوتی ہے اس لئے کہ اس میں طلاق دینے کی خواہش کا اظہار ہے یا وعدہ طلاق ہے ،لہذا یہ طلاق نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند