74 views
میت کو غسل دینے کیلۓ ایک بالٹی میں لئے گئے پانی میں بغیر وضو شخص جو جسمانی لحاظ سے پاک ہے ھاتھ ڈال
 دے تو کیا وہ پانی مستعمل ھو جاتا ہے نیز مستعمل پانی کسے کہتے ہیں اسکی وضاحت بھی فر ما دیں. جزاک اللہ
asked Feb 20, 2023 in طہارت / وضو و غسل by محمد ارشاد

1 Answer

Ref. No. 2268/44-2427

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ پاک پانی میں اگر کسی محدث نے( جس کا وضو نہیں تھایا غسل نہیں تھا) ہاتھ ڈال دیا اس حال میں کہ اس کے ہاتھ پر کوئی نجاست نہیں تھی تو وہ پانی ناپاک نہیں ہوگااور وہ  مستعمل پانی کےحکم میں نہیں ہوگا۔ ماء مستعمل اس  قلیل پانی کو کہتے ہیں جس کو حدث دور کرنے کے لئے یا قربت کی نیت سے استعمال کیاگیا ہو۔

الدر المختار مع رد المحتار: (197/1، ط: دار الفکر)
(
ولايجوز)۔۔۔۔بماء (استعمل ل) أجل (قربة) أي ثواب ولو مع رفع حدث أو من مميز أو حائض لعادة۔۔۔۔(وهو طاهر) ولو من جنب وهو الظاهر۔۔۔(و) حكمه أنه (ليس بطهور) لحدث بل لخبث على الراجح المعتمد.
(
قوله: على الراجح) مرتبط بقوله بل لخبث: أي نجاسة حقيقية، فإنه يجوز إزالتها بغير الماء المطلق من المائعات۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 11, 2023 by Darul Ifta
...