47 views
سوال نمبر ١. میرے گاؤں میں ایک لڑکے کا نام نبی ہے - کیا ہم اسے نبی کہکر بلا سکتے ہیں ؟

سوال نمبر ٢ - اور ایک ہندو لڑکے کا نام بھگوان ہے اس کے نام کا اردو میں مطلب خدا اور رب ہوتا ہے ، کیا ہم اسے اس کا نام بھگوان کہکر بلا سکتے ہیں ؟
asked Feb 22, 2023 in اسلامی عقائد by ثاقب الأنصاري

1 Answer

Ref. No. 2290/44-3454

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نبی کے لغوی معنی 'بلند مرتبہ' کے ہیں،اس لئے لغوی اعتبار سے درست ہے، تاہم اس لفظ کے بولتے وقت اصطلاحی معنی کی طرف ذہن جاتاہے اس لئے بہتر نہیں ہے۔

اسی طرح بھگوان کے معنی ہیں 'خوش قسمتی والا'۔ اس اعتبار سےیہ نام درست ہے، نیز غیروں کے یہاں بھگوان کاجو مفہوم  ہو، ضروری نہیں ہے کہ لفظ 'اللہ' اور 'رب' کا جومفہوم ہمارے یہاں ہوتاہے وہی ان کےن یہاں بھی ہو، اس لئے اس لفظ سے اسکو پکارنے میں حرج نہیں ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 7, 2023 by Darul Ifta
...