85 views
مفتی صاحب ایک دن مجھے احتلام (Night Fault) ہو گیا - میں فوراً اٹھا اور کپڑے پر لگے ہوئے منی کو پانی سے دھونے لگا ، دھوتے وقت منی کا جو پانی زمین پر اکٹھا ہو گیا تھا اسی منی کے گندے پانی میں میرا موبائل فون کر گیا اور پانی میں اچھی طرح سے ڈوب گیا , مینے موبائل فون کو پانی گراکر اپر سے دھواں لیکن اندر کا حصہ نہیں دھویا کیونکہ موبائل فون خراب ہو جائے گا -
سوال نمبر ١ : کیا موبائل فون اب بھی ناپاک ہے ؟ اور اگر ہے تو اس کو پاک اور صاف کیسے کریں ؟
سوال نمبر ٢ : میں ہمیشہ اسی موبائل فون میں قرآن مجید پڑھا کرتا ہوں ، تو کیا اب پڑھنا بند کر دوں یا پھر آگے پڑھتا رہو ؟
asked Feb 22, 2023 in طہارت / وضو و غسل by ثاقب الأنصاري

1 Answer

Ref. No. 2287/44-3441

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو ممکن تھا آپ نے کیا اور ظاہری نجاست کو دھودیا تو اب آپ کا موبائل پاک ہوگیا۔  اس کو استعمال کرنا اس میں دیکھ کر قرآن  کریم پڑھنا درست ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 3, 2023 by Darul Ifta
...