137 views
عمر نے کہا کہ عمر نے طلاق دی ہوئی ہے جبکہ اس نے طلاق نہیں دی عمر نے اپنی بیوی شازیہ کی طرف طلاق کی اضافت نہیں کی کیا عمر کی بیوی کو مذکورہ جملہ بولنے پر کی عمر نے طلاق دی ہوئی ہے طلاق ہوگئی جبکہ اس نے نہ تو طلاق کی نیت کی اور نہ ہی شازیہ کی طرف اضافت کی
asked Feb 22, 2023 in نکاح و شادی by Hassaan

1 Answer

Ref. No. 2286/44-3440

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  وقوع طلاق کے لئے بیوی کی جانب طلاق کی نسبت ضروری ہے گرچہ اشارہ میں ہو، لیکن اگر مذاکرہء طلاق بھی نہ ہو اور بیوی کی جانب اشارۃً بھی نسبت نہ ہو تو صرف یہ کہنے سے کہ "عمر نے طلاق دی ہوئی ہے" اس سے کہنے والے کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔

‘‘.(فتاوی شامی 3/250، کتاب الطلاق، ط؛ سعید)

لكن لا بد في وقوعه قضاءً وديانةً من قصد إضافة لفظ الطلاق إليها

غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائر (1/ 461):
’’
ولو أقر بطلاق زوجته ظاناً الوقوع بإفتاء المفتي فتبين عدمه لم يقع، كما في القنية.

قوله: ولو أقر بطلاق زوجته ظاناً الوقوع إلى قوله لم يقع إلخ. أي ديانةً، أما قضاء فيقع ،كما في القنية؛ لإقراره به

"الدر المختار " (3/ 247):

"باب الصريح (صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة) بالتشديد قيد بخطابها، لأنه لو قال: إن خرجت يقع الطلاق أو لا تخرجي إلا بإذني فإني حلفت بالطلاق فخرجت لم يقع لتركه الإضافة إليها".

قال ابن عابدین رحمہ اللہ ":(قوله: لتركه الإضافة) أي المعنوية فإنها الشرط والخطاب من الإضافة المعنوية، وكذا الإشارة نحو هذه طالق، وكذا نحو امرأتي طالق وزينب طالق. اهـ.

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 3, 2023 by Darul Ifta
...