100 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرات مفتیان کرام زید دن میں سویا ہوا تھا زید خواب دیکھتا ہے کہ وہ ایک ندی میں نہا رہا ہے اور اس کے کچھ دوست بھی نہآرہے ہیں
زید اچانک سے پانی کے اندر ڈوب جاتا ہے اور ایک پتھر کے گھر میں گھس جاتا ہے
اور اس پتھر کا منہ بہت چھوٹا ہوتا ہے جس سے زید نکل بھی نہیں سکتا اس وقت زید کو یہ خیال آتا ہے کہ جب حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں تھےالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین کا ذکر کیا تھا زاہد نے اس ذکر کے بجائے حسن حسین کی کتاب میں پڑھا تھا کہ جو یا ارحم الرحمین کہہ کے دعا کرے اللہ اس دعا کو قبول کرتے ہیں زید نے اسی الفاظ کو کہنا شروع کردیا

اس خواب کی تعبیر ارشاد فرما دیں
asked Feb 24, 2023 in اسلامی عقائد by Aalameen

1 Answer

Ref. No. 2279/44-2428

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  خواب دیکھنے والے کی معیت فی الحال  غیر صالحین کی ہے، اس میں اشارہ ہے کہ ان سے عنقریب نجات حاصل ہوگی اور وہ اصلاح کی طرف بڑھے گا، ۔ آخرت کی نہ صرف فکر لاحق ہوگی بلکہ آخرت سنوارنے کا راستہ ہموار ہوگا ۔ کثیر پانی کے اندر نہانا طہارت حاصل ہونے کی دلیل ہے ، اور پتھر کے اندر گھسنا دین و شریعت کے مضبوط قلعہ میں امان حاصل ہونے کی دلیل ہے ۔ جیسا کہ حضرت یونس علیہ السلام کو ان کی قوم سے اسی طرح نجات حاصل ہوئی تھی۔ اور یا ارحم الراحمین کا خواب میں دیکھنا اس بات کی دلیل ہے ہے اسماء حسنیٰ میں سے جو اسماء بھی بے ساختہ زبان پر جاری ہوجائیں ان کا ورد کرکے دعائیں کریں۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے و للّٰہ الاسماء الحسنیٰ فادعوہ بہا  تو جو بھی جائز دعائیں مانگیں گے حسب مصلحت اللّٰہ تعالیٰ قبول فرمائیں گے ۔ "حصن حصین" دعاؤں پر مشتمل ایک کتاب ہے جس میں اسماء حسنیٰ کی خصوصیات بھی درج ہیں ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 11, 2023 by Darul Ifta
...