65 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت مفتیان کرام ایک مسئلہ کی طرف توجہ فرمائیں مرغی کو ذبح کیا گیا اور اس کے رگ سے خون نکلا ہوا ناپاک ہوتا ہے اور مرغی کو بغیر دھوئے ہوئے اسی حال میں پکا دیا جائے تو اس کے کھانے کا کیا حکم ہوگا

اس مسئلہ کا جلد سے جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں جزاک اللہ
asked Mar 10, 2023 in طہارت / وضو و غسل by Aalameen
reshown May 3, 2023 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 2281/44-3436

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر مرغی  کے ذبح کے وقت نکلنے والا خون  گوشت پر  نہیں لگاہوا تھا  اور کوئی نجاست بھی نہیں لگی تھی تو اس کا گوشت پاک ہے، اس کو بغیر دھوئے پکانا بھی جائز ہے۔  اور اگر خون لگاہوا تھا اور اسی حالت میں پکادیا تو سب ناپاک ہوگیا، اب وہ سالن یا گوشت کھانا جائز نہیں ہوگا۔

وقولہ تعالی( أو دما مسفوحا )یدل علی أن  المحرم  من  الدم ما کان مسفوحا (احکام القرآن،مطلب فی لحوم الابل الجلالة،ج3،ص 33،مطبوعہ کراچی) ومالزق من الدم السائل باللحم فھونجس (فتاوی عالمگیری،الفصل الثانی ،ج01،ص46،مطبوعہ کوئٹہ)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 3, 2023 by Darul Ifta
...