77 views
روزے کی حالت میں رومال پر بھاپ لینے والا کیپسول چھڑک کر
اسکو منھ پر ڈھانپ لیا جس کی وجہ سے اس کی خوشبو ناک میں محسوس ہوتی ہے تو کیا اس سے روزے پر فرق پڑے گا یا نہیں؟
asked Mar 10, 2023 in روزہ و رمضان by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2280/44-3435

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بھاپ کی مذکورہ صورت سے صرف ناک تک خوشبو جاتی ہے، بھاپ کے بخارات اندر نہیں جاتے ہیں تو اس صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ لیکن اگر بھاپ لے گا تو پانی بخارات میں تبدیل ہوکر اندر چلاجائےگا، تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔

''ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي''. (الدر: ٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 3, 2023 by Darul Ifta
...